انڈسٹریز، فیکٹریاں، اسلحہ و بارود کا بے جا استعمال عالمی درجہ حرارت بڑھارہا ہے: سائنسدان
لندن (ویب ڈیسک) بڑھتی انڈسٹریز، فیکٹریاں اور اسلحہ بارود کا بے جا استعمال دنیا کے درجہ حرارت کو بڑھارہے ہیں۔ ہر آنے والا سال گرمی کی شدت لے کر آتا ہے۔ سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ اس میں تیزی سےا ضافہ ہورہا ہے جس سے رواں سال درجہ حرارت میں ایک ڈگری سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ رواں سال جنوری سے ستمبر کے درمیان 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ درجہ حرارت میں جتنی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اس بات کا خدشہ ہے کہ سال کے اختتام تک درجہ حرارت میں 2ڈگری تک کا اضافہ ہونے کا خدشہ ہے جو انتہائی خطرے کی علامت ہے۔