بدچلنی پر لڑکی آشنا سمیت قتل، ماں بیٹی کی بوری بند نعشیں برآمد

بدچلنی پر لڑکی آشنا سمیت قتل، ماں بیٹی کی بوری بند نعشیں برآمد
بدچلنی پر لڑکی آشنا سمیت قتل، ماں بیٹی کی بوری بند نعشیں برآمد

  

پاکپتن (ویب ڈیسک) نواحی گاﺅں امرسنگھ میں جواں سال لڑکے اور لڑکی کو عزت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، نواحی گاﺅں 149 ای بی کے قریب نامعلوم ماں بیٹی کو قتل کرکے نعش بوری میں بند کرکے کھیتوں میں پھینک دی۔ تفصیلات کے مطابق زینب بی بی کے جواں سال بیٹے شاہ رسول کو 7 ملزمان ابراہیم وغیرہ نے کھیتوں کے قریب سے قابو کر لیا، تشدد کا نشانہ بنایا اور بعدازاں فائرنگ کردی جس سے شاہ رسول موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ اس دوران ملزموں نے 20 سالہ شگفتہ کو بھی پیٹ میں گولیاں ماردیں جو موقع پر ہلاک ہوگئی، مقتول شاہ رسول اور شگفتہ بی بی جان بچانے کے لئے شور مچاتے رہے، واسطے دیتے رہے لیکن ملزمان نے دونوں کو ہی موت کے گھاٹ اتاردیا۔ ملزمان کو شک تھا کہ شاہ رسول اور شگفتہ کے درمیان ناجائز تعلقات تھے۔ تھانہ کلیانہ پولیس نے زینب بی بی کے بیان پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ علاوہ ازیں پاکپتن کے نواحی گاﺅں 149 ای بی کے قریب نامعلوم ماں بیٹی کو قتل کرکے نعش بوری میں بند کرکے کھیتوں میں پھینک دی۔

مزید :

پاکپتن -