موسم کے مطابق تبدیل ہوجانے والی گاڑی متعارف

موسم کے مطابق تبدیل ہوجانے والی گاڑی متعارف
موسم کے مطابق تبدیل ہوجانے والی گاڑی متعارف

  

لندن (ویب ڈیسک) دنیا کی مہنگی ترین گاڑیاں بنانے والی کمپنی رینج روور کی موسم کے مابق تبدیل ہوجانے والی شاندار گاڑی 2016ءمیں فروخت کے لئے پیش کی جائے گی۔ رینج روور کمپنی ہمیشہ اپنے خریداروں کے لئے چونکا دینے والے فیچرز سے بھرپور گاڑی کے ماڈلز متعارف کروانے کی تاریخ رکھتی ہے۔ اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس بار رینج روور کمپنی نے ایک ایسی کار تیار کی ہے جو خود کو موسم کی مناسب سے ڈھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ گاڑی کو متعارف کروانے کے لئے انتہائی شاندار انداز اپنایا گیا۔ سٹیٹ آف دی آرٹ پروجیکشن ٹیکنالوجی کا منہ بولتا ثبوت ایوک نامی گاڑی کا ڈیزائن اپنی انفرادیت کے تحت ایوارڈ جیت چکا ہے۔ اس شاندار گاڑی میں چار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ گاڑی میں بیٹھنے کے لئے گنجائش کو اپنیس ہولت کے مطابق تبدیل بھی کای جاسکتا ہے۔ رینج روور کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ رینج روور کا نیا ڈیزائن ایوک عیش و آرام اور تخلیقی صلاحیت کی علامت ہے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -