مسٹر بین اصل زندگی میں اپنی حقیقی اہلیہ کے ساتھ بھی ’مذاق‘ کرگئے، ایسی حرکت کہ زندگی تباہ کردی

مسٹر بین اصل زندگی میں اپنی حقیقی اہلیہ کے ساتھ بھی ’مذاق‘ کرگئے، ایسی حرکت ...
مسٹر بین اصل زندگی میں اپنی حقیقی اہلیہ کے ساتھ بھی ’مذاق‘ کرگئے، ایسی حرکت کہ زندگی تباہ کردی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مسٹر بین (جن کا اصل نام روون اکنسن (Rowan Atkinson)ہے)سے کون واقف نہیں ہے، کامیڈی کی دنیا کے بادشاہ کہلائے جانے والے مسٹر بین نے نئی محبت ملنے پر اپنی بیوی سے راہیں جدا کر لی ہیں جن سے ان کی 24سال کی رفاقت تھی۔ 60سالہ مسٹر بین کی 24سال قبل بی بی سی کی سابق میک اپ آرٹسٹ سنیٹرا(Sunetra) سے شادی ہوئی تھی جس کی عمر اس وقت 54سال ہے۔ مسٹر بین کی ملاقات 18ماہ قبل 32سالہ کامیڈی اداکارہ لوئس فورڈ سے ہوئی اور دونوں میں ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ تب سے مسٹربین اور سنیٹرا الگ رہ رہے تھے۔ اب مسٹر بین اور سنیٹرا میں طلاق ہو گئی ہے۔

مزید جانئے: خاتون صحافی کی تصویر نے ایران میں طوفان برپا کر دیا

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق لندن کی مرکزی فیملی کورٹ میں سنیٹرا نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی جس کی گزشتہ دنوں سماعت ہوئی لیکن جج نے ایک منٹ سے بھی کم وقت کی سماعت میں ان کی طلاق کا ایک غیرحتمی فیصلہ سنا دیا کیونکہ مسٹر بین اور سنیٹرا دونوں ہی عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سنیٹرا ایک نوجوان خاتون کی وجہ سے مسٹربین کی زندگی سے نکالے جانے پر بہت پریشان ہے۔ سنیٹرا ایک بھارتی انجینئر کی بیٹی ہے۔ اس کی مسٹر بین سے ملاقات 80ءکی دہائی کے آخر میں ہوئی جب وہ بی بی سی میں میک اپ آرٹسٹ کے طور پر کام کر رہی تھی دونوں نے 1990ءمیں نیویارک میں شادی کر لی۔ ان کے 2بچے بھی ہیں۔ 22سالہ بیٹے کا نام بین اور 20سالہ بیٹی کا نام للی ہے۔

مزید :

تفریح -