دبئی میں مقیم جوڑے کے گھر کا ملازمہ نے ’صفایا‘ کردیا اور پھر بھاگی نہیں بلکہ ایسی وجہ بتائی کہ میاں بیوی چکرا کر رہ گئے

دبئی میں مقیم جوڑے کے گھر کا ملازمہ نے ’صفایا‘ کردیا اور پھر بھاگی نہیں بلکہ ...
دبئی میں مقیم جوڑے کے گھر کا ملازمہ نے ’صفایا‘ کردیا اور پھر بھاگی نہیں بلکہ ایسی وجہ بتائی کہ میاں بیوی چکرا کر رہ گئے

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)مالکان کو گھریلو ملازمین کا سامان اٹھا کر باہر پھینکتے تو آپ نے بہت دیکھا ہو گا مگر آپ یہ سن کر حیران ہوں گے کہ دبئی میں ایک گھریلو ملازمہ نے اپنے مالکوں کا سامان ہی اٹھا کر گھر سے باہر پھینک دیا۔دبئی کے مقامی میاں بیوی اس گھر میں کرائے پر رہ رہے تھے۔ وہ ایک ہفتے تک گھر سے باہر رہے، جب ہفتے بعد واپس آئے تو انہوں نے دیکھا کہ ان کا تمام فرنیچر اور دیگر سامان غائب تھا اور گھر بالکل خالی پڑا تھا۔ انہوں نے اپنی ملازمہ سے ماجرا پوچھا تو اس نے معصومیت سے جواب دیا کہ ”میں نے سمجھا تھا کہ آپ یہ گھر چھوڑ کر چلے گئے ہیں، اس لیے میں نے سامان باہر نکال دیا۔“

مزید جانئے: سعودی خاتون نے اپنے ہی شوہر کی شادی پردوست خواتین اور عزیز و اقاب کو مدعو کر کے سب کو حیران کر دیا

نیوز ویب سائٹ Arabian Businessکی رپورٹ کے مطابق میاں بیوی نے یہ ملازمہ پرفیکٹ شائن کلیننگ کمپنی سے ہائر کی تھی۔ اب دونوں کمپنی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے میاں بیوی کا کہنا تھا کہ ملازمہ نے ہمارے گھر کا فرنیچر، کپڑے، کوٹ ہینگرز، کتابیں، غرض ہر چیز اٹھا کر باہر پھینک دی تھی۔ یہ دیکھ کر وہ اس کمپنی کے آفس پہنچے جہاں سے انہوں نے وہ ملازمہ ہائر کی تھی۔ انہوں نے ملازمہ کو بلایا تو اس نے جواب دیا کہ ہمارے ایک ہفتہ غائب رہنے پر وہ سمجھی تھی کہ ہم نے گھر چھوڑ دیا ہے اس لیے اس نے سامان باہر نکالا۔میاں بیوی نے بتایا کہ کمپنی نے ہرجانے کے طور پر کچھ بھی ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے اس لیے ہم اس کے خلاف عدالت جائیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -