معروف لوک گلوکارواداکار عاشق حسین جٹ کی 27ویں برسی آج منائی جائے گی

معروف لوک گلوکارواداکار عاشق حسین جٹ کی 27ویں برسی آج منائی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)’’گھڑیاپارلنگھادے وے ‘‘فیم ماضی کے معروف لوک گلوکارواداکارعاشق حسین جٹ کی 27ویں برسی آج منائی جائے گی۔اس موقع پرمرحوم کے بیٹے گلوکارعباس جٹ اپنی رہائش گاہ سید پورمیں قرآ ن خوانی کااہتمام کرینگے۔عاشق حسین جٹ اپنے دورکے ممتازفنکارتھے جنہوں نے ’’سوھنی مہینوال ،ہیر رانجھا، دلابھٹی اورڈھول سمیع ‘‘سمیت تما م لوک داستانوں کواپنی آوازمیں منفرداندازمیں ریکارڈکیا۔انکے ریکارڈاور آڈیوکیسٹ بہت مقبول ہوئے ۔وہ نہ صرف ایک بلندپایہ گلوکارتھے بلکہ سٹیج ڈراموں میں ان کی اداکاری طوطی بولتاتھا۔انکاشمار پاکستان میں موبائل تھیٹرکے بانیوں میں ہوتاتھا۔وہ اپنے تھیٹرگروپ میں بطورہیرو لوک داستانوں کوپیش کرتے اورگائیکی کامظاہرہ کرکے شائقین کومحظوظ کرتے تھے ۔اس زمانے میں عنایت حسین بھٹی ،عالم لوہاراورطفیل نیازی اوردیگرفنکاروں کے تھیٹربھی عروج پرتھے ۔
عاشق حسین جٹ نے پاکستان کے علاوہ بیرون ملک بھی پنجاب کی ثقافت اورتہذیب کوروشناس کرایا۔انہو ں نے بطورفلمساز،ہدایتکاراوراداکار ایک پنجابی فلم ’’حورپنجاب دی‘‘بنائی جوتکمیل کے آخری مراحل میں تھی کہ وہ اس جہاں رنگ وبوسے رخصت ہوگئے اوروہ ریلیزنہ ہوسکی۔مرحوم کے بیٹوں عباس جٹ اورفضل جٹ نے اپنے والد کے فن کوآگے بڑھایااور لوک موسیقی میں اپنانام کمایا۔

مزید :

کلچر -