ہالی وڈ اداکار لیونار ڈوڈی کپریو نے 41 ویں سالگرہ منائی

ہالی وڈ اداکار لیونار ڈوڈی کپریو نے 41 ویں سالگرہ منائی

  

لاس اینجلس (آن لائن) ہالی وڈ فلم ٹائی ٹینک کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے اداکار لیونارڈوڈی کیپریو نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں ۔11نومبر 1974 کو پیدا ہونے والے لیونارڈوڈی کیپریو نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی کمرشلز سے کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہالی وڈ فلموں کی جان بن گئے ۔ اپنی شاندار اور لاجواب ادکاری کا جادو جگاتے ہوئے کتنی ہی فلموں کو کامیاب بنایا اور قاسی بدولت ان کا شمار ہالی وڈ کے مہنگے ترین ادکاروں میں ہونے لگا ۔ خوبصورت اور جاذب نظر اداکار کو ہر کوئی فلم میں شامل کرنا چاہتا ہے اور اس وقت ان کا معاوہ مرد ادکاروں میں سب سے زیادہ ہے ۔

مزید :

کلچر -