سعید رضوی طویل عرصے بعد فلم بنائیں گے

سعید رضوی طویل عرصے بعد فلم بنائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آن لائن) کراچی کے معروف فلم ساز ہدایت کار اور عکاس سعید رضوی نے طویل وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر فلم بنانے کی تیاری شروع کردی ہے ان کا کہنا ہے کہ فلم بامقصد اور جدید رحجانات سے ہم آہنگ ہو گی ۔ سعید رضوی ماضی میں ’’ شانی ‘‘ ’’ طلسمی جزیرہ ‘‘ سر کٹا انسان اور دل بھی ترا ہم بھی تیرے جیسی منفرد فلمیں بنا چکے ہیں ان میں شانی اور سرکٹا انسان کو بہترین فلم کے نگار ایوارڈز مل چکے ہیں جبکہ سعید رضوی شانی میں بہترین ہدایت کار کا نگار ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں انہیں روس ، کوریا اور مصر میں بھی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے




ان کے والد رفیق رضوی مرحوم بھی مشہور ہدایت کار تھے جنہوں نے 1942 سے 1975 تک ہندوستان اور پاکستان میں کئی فلموں کی ہدایات دیں جن میں بیداری ، سویرا ، شرارت ، آرزو ، سمندر اور پھر صبح ہو گی جیسی معیاری فلمیں شامل تھیں ۔

مزید :

کلچر -