رنبیر کپور اور دیپکا پڈکون’’تماشہ‘‘کیلئے نئی دہلی پہنچ گئے

رنبیر کپور اور دیپکا پڈکون’’تماشہ‘‘کیلئے نئی دہلی پہنچ گئے
 رنبیر کپور اور دیپکا پڈکون’’تماشہ‘‘کیلئے نئی دہلی پہنچ گئے

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکاررنبیر کپور اور اداکارہ دیپکا پڈکون اپنی نئی فلم ’’تماشہ‘‘کی پروموشن کے سلسلے میں نئی دہلی پہنچ گئے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’تماشہ‘‘کی پروموشن کاسلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔اس ضمن میں رنبیر کپور اور دیپکا پڈکون نئی دہلی پہنچ گئے۔انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی انتہائی شاندار ہے اور شائقین کو ضرور پسند آئے گی۔ہدایتکار امتیاز علی کی اس فلم میں رنبیر کپور،دیپکا پڈکون اور پاکستانی اداکار نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔مذکورہ فلم27نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -