ناہید خانم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب 28 نومبر کوہوگی

ناہید خانم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب 28 نومبر کوہوگی
 ناہید خانم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب 28 نومبر کوہوگی

  

لاہور(فلم رپورٹر)ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام نامور سٹیج مصنفہ و ہدایت کارہ ناہید خانم کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اعتراف فن کی تقریب 28 نومبر کو منعقد کی جائے گی۔ اس بات کا اعلان سید سہیل بخاری سیکرٹری جنرل ایشئین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے دوبارہ لیجنڈز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ ناہید خانم کی خدمات کے بارے میں فلم، ٹی وی سٹیج کے اداکار، ھدایت کار، سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ جات کے افراد و شخصیات اظہار خیال کریں گے۔ نامور اداکارائیں، گلوکار ناہید خانم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔ اس موقع پر انہیں شیلڈ بھی پیش کی جائے گی۔ "اعتراف فن" کی تقریب کی صدارت میاں فرزند علی سرپرست اعلیٰ ایشئین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کریں گے۔

مزید :

کلچر -