میں رول ماڈل نہیں بننا چاہتی ، بالی ووڈ اداکارہ سوہا خان

میں رول ماڈل نہیں بننا چاہتی ، بالی ووڈ اداکارہ سوہا خان
 میں رول ماڈل نہیں بننا چاہتی ، بالی ووڈ اداکارہ سوہا خان

  

ممبئی (آن لائن) بالی وڈ اداکارہ سوہا خان کا کہنا ہے کہ رول ماڈل نہیں بننا چاہتی اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں رول ماڈل نہیں بننا چاہتی ۔ میری والدہ اور والد کا ایک نام ہے وہ اپنی اپنی فیلڈ کے رول ماڈل ہیں لیکن میں رول ماڈل نہیں بننا چاہتی مجھے دونوں طرف سے فن وارثت میں ملا ہے انہوں نے کہاکہ میں انڈسٹری میں کافی عرصے سے ہون اور اپنی جگہ بنانے کے لئے محنت کر رہی ہوں انہوں نے کہا کہ میرے والدین نے میری تربیت بہت اچھی طرح کی ہے میں زندگی میں مشکلات کا سامنا کرنے سے کبھی نہیں گھبرائی میں ضفی امتیاز کی قائل نہیں ہوں میرے اور میری بہن کے ساتھ انڈسٹری میں برابری کی بنیاد پر اچھا سلوک ہوا انہوں نے کہا کہ میں یہ کہوں گی کہ مجھے معاوضہ بھی اچھا ملا

میرا خیال ہے کہ معاوضہ طے کرنا تو فنکار کا ہی کام ہوتا ہے لیکن کبھی کبھار اچھے کردار کے لئے معاوضے کا نہیں سوچا جاتا ہے ۔

مزید :

کلچر -