پاکستانی ریسلر بھارت میں اگلے ماہ ہونیوالی پروریسلنگ لیگ میں شرکت نہیں گرینگے

پاکستانی ریسلر بھارت میں اگلے ماہ ہونیوالی پروریسلنگ لیگ میں شرکت نہیں ...

  

 اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ریسلر بھارت میں آئندہ ماہ ہونے والی پرو ریسلنگ لیگ میں شرکت نہیں کریں گے۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری محمد ارشد ستار نے بدھ کو ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ ہم قومی ریسلر کو کسی بھی پرائیویٹ لیگ میں نہیں بھجوائیں گے، جب تک دونوں ممالک کے درمیان حالات بہتر نہ ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قومی چار ریسلر جن میں کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ حسین، قمر عباس، محمد انعام اور اسد بٹ نے لیگ میں حصہ لینا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چاروں ریسلرز کو آگاہ کر دیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی ماحول بہتر نہیں ہے اس لئے ہم چاروں کھلاڑیوں کو ایونٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کی ریسلنگ فیڈریشن کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں لاس ویگاس میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں بھارت نے پاکستانی ریسلرز کو پرو ریسلنگ لیگ میں شمولیت کے لئے آمادہ کیا تھا۔ ایونٹ میں کل چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں ممبئی، دہلی، اتر پردیش، ہریانہ، پنجاب اور بنگلور شامل ہیں۔ پرو ریسلنگ لیگ میں دنیا کے 66 ٹاپ ریسلرز مد مقابل ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -