پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کرکٹ ٹیم نے پریکٹس میچ میں ظریف میموریل کلب کو 161 رنز سے ہرا دیا

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کرکٹ ٹیم نے پریکٹس میچ میں ظریف میموریل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کرکٹ ٹیم نے پریکٹس میچ میں ظریف میموریل کلب کو 161 رنز سے ہرا دیا۔ کوآپریٹو بینک نے پہلے کھیلتے ہوئے 341 رنز بنائے۔ عاصم علی ناصر 61 ، جمعہ خان 59 اور محمد زاہد 57 اور حسن قدیر نے 110 ناٹ آؤٹ سکور کیا۔ محمد مصطفی نے 73 رنز دیکر 3 اور شاہد علی نے 50 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ظریف میموریل کلب کی ٹیم 29.01 اوورز میں 180 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بلال سنی 33 ، وقاص علی 24 اور محمد مصطفی نے 21 رنز بنائے۔ محمد احسان ، ضیاء شہزاد اور عمران نذیر نے بالترتیب 29,28 اور 16 رنز دیکر 3,3 اور 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔