چھٹی انٹرسکول و کالج گیمز 2015ء کے تیسرے رو زمختلف مقابلے مکمل

چھٹی انٹرسکول و کالج گیمز 2015ء کے تیسرے رو زمختلف مقابلے مکمل

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب اولمپکس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چھٹی انٹرسکول و کالج گیمز 2015ء کے تیسرے رو زمختلف مقابلے مکمل ہوئے۔ طلبہ اور طالبات نے پرجوش طریقے سے تمام کھیلوں میں حصہ لیا۔ جوجٹسو مقابلوں میں سکول بوائز مقابلوں میں اقرا لائسم سکول نے 70 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن،سٹی سکول گورومانگٹ برانچ نے 55 پوائنٹس کے ساتھ دوسری ، پریزم سکول نے 40 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔نیٹ بال کالج گرلز مقابلے بھی مکمل ہوئے۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے پہلی، کوئین میری کالج نے دوسری اور ڈی ایچ اے ایجوکیشن سسٹم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لاہور کالج یونیورسٹی کی مریم خالد کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سائیکلنگ کالج گرلز مقابلوں میں لاہور کالج یونیورسٹی نے پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسرے نمبر پر گورنمنٹ کالج وویمن شادباغ، تیسرے نمبر پر ادبستان صوفیہ رہی۔ بہترین کھلاڑی لاہور کالج یونیورسٹی کی مس نقی رہیں۔گزشتہ روز کراٹے مقابلے اختتام پذیر ہوئے۔ بوائز سکول مقابلوں میں الفیصل ہائی سکول لاہور کینٹ نے 70 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، ال منیر سکول سسٹم نے 34 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ سپیکٹرل ماڈل ہائی سکول نے 26 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔الفصیل سکول کے عذیر بٹ کوبہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ گرلز سکول ایونٹ مقابلوں میں کوئین میری سکول نے 79 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، الفیصل ہائی سکول کینٹ نے 41 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ دی کریسنٹ سکول نے 34 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

کوئین میری کالج کی سروش احسان کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔گرلز کالج ایونٹ میں کوئین میری کالج نے 89 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ،دی کریسنٹ سکول نے 62 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ لاہور کالج یونیورسٹی نے 52 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔کوئین میری کالج کی روحامہ عمران کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔کراٹے کالج بوائز یونیک آرٹس بیدیاں لاہور نے 95 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، لارل بینک ہائی سکول نے 50 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، گورنمنٹ اسلامیہ ریلوے روڈ نے 36 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ کے حمزہ پرویز کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔باڈی بلڈنگ مقابلے بھی مکمل ہوئے۔ کالج بوائز مقابلوں میں پنجاب کالج نے 60 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، یونیک کالج نے 30 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ آرچری مقابلے بھی مکمل ہوئے جن میں ایم این ایجوکیشن کیمپس ٹیم اے نے 314پوائنٹس کے ساتھ پہلی، ایس سی آئی ایل سکول نے 178 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ ایم این ایجوکیشن کیمپس بی ٹیم نے 102 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔کالج گرلز میں کمز نے 428 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، ایس سی آئی ایل نے 356 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ ایم این ایجوکیشن کیمپس نے 240 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -