چھٹی انٹر سکول اور انٹر کالج گیمز ‘ بیس بال کے مقابلوں کا انعقاد

چھٹی انٹر سکول اور انٹر کالج گیمز ‘ بیس بال کے مقابلوں کا انعقاد

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )چھٹی انٹر سکول اور انٹر کالج گیمز 2015 کے سلسلے میں بیس بال کے مقابلے سپورٹس کمپلیکس یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں منعقد ہوئے جن میں 8 سکولز کی ٹیموں نے شرکت کی۔ شیخ مظہر احمد ٹورنامنٹ ڈائریکٹر /سیکرٹری جنرل پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ کا افتتاح سید خاور شاہ صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال نے کیاتھا ۔ ٹورنامنٹ میں لاہور کے مختلف سکولز کی بیس بال ٹیموں نے شرکت کی۔شیخ مظہر احمد نے مزید بتایا کہ ٹورنامنٹ کا فائنل بیکن ہاؤس سکول بحریہ ٹاؤن اور دی ایجوکیٹرز ایلیٹ کیمپس جوہر ٹاؤن کے درمیان کھیلا گیا ۔ جوکہ بیکن ہاؤس سکول بحریہ ٹاؤن نے جیت لیا۔ فائنل کے مہمان خصوصی مسٹر شوکت جاوید چیئرمین پاکستان فیڈریشن بیس بال تھے ۔ جنہوں نے کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت جاویدچیئرمین پاکستان فیڈریشن بیس بال نے پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کوسراہتے ہوئے کہا کہ یوتھ میں کھیلوں سے محبت اور دلچسپی بڑھانے کے لئے کھیلوں کو سکول اور کالج لیول پر زیادہ سے زیادہ متعارف کروانے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -