رمیز راجہ نے یونس خان کو پراسرار شخصیت قرار دیدیا

رمیز راجہ نے یونس خان کو پراسرار شخصیت قرار دیدیا

  

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق کرکٹر رمیز راجہ نے یونس خان کو پراسرار شخصیت قرار دے دیا اور کہا ہے کہ ان کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت کے لیے ضد اور پھر ریٹائرمنٹ سمجھ سے بالا تر ہے۔ سابق کرکٹر و کمنیٹر کا کہنا تھا کہ یونس خان ایک پراسرارشخصیت کے مالک ہیں انہوں نے اپنی شرائط پر ریٹائر ہونے کیلئے اتنا عرصہ کرکٹ بورڈ سے ٹکر لی۔ رمیز راجہ نے کہا کہ یونس خان ایک انتہائی اچھے پلیئر اور عظیم بلے باز ہیں۔ آج کے دور میں مڈل آرڈر بیٹسمینوں کیلئے ٹرینڈ تبدیل ہوچکا ہے، مڈل آرڈ میں کھیلنے والوں کو لمبا کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے ہم ابھی بھی بہت پیچھے ہیں لیکن یونس خان نے اپنے زمانے میں جس طرح کی بیٹنگ کی ٹیم کو ضرورت ہوتی تھی کرکے دکھائی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -