واپڈا کے ناصر اقبال نے پریزیڈنٹ گولڈ کپ انٹر نیشنل سکوائش ٹورنامنٹ جیت لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی واپڈا کے ناصر اقبال نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والا پریزیڈنٹ گولڈ کپ انٹر نیشنل سکوائش ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ناصر اقبال نے نتیجہ خیز سکوائش ٹورنامنٹ میں مصر کے عمر عبدالمجید پر 3-1 سے اور ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں امریکہ کے ٹاڈ ہیرٹی پر 3-0 سے برتری حاصل کی ۔واپڈا کے لئے ناصر اقبال کی 25 سال کے بعد سکوائش ٹورنامنٹ میں کامیابی بہت بڑا اعزاز ہے۔
اور واپڈا اتھارٹی نے ناصر اقبال کو اِس شاندار کارکردگی پر مبارک باد دی ہے