ملک بھر میں 17ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے مقابلے جاری

ملک بھر میں 17ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے مقابلے جاری

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ملک بھر میں 17ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے مقابلے جاری ہیں۔ آرمی اسٹیڈیم راولپنڈی میں عسکری گرین راولپنڈی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔ منصوب الہٰی نے 60، طارق محمود 60، محمود خان 25، رحیم 26، مقصود اسلم 64 رنز ناٹ آؤٹ اور رضا بٹ نے 30 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ الیون سٹار پشاور کی طرف سے نصر اللہ نے 1/28، خالد جمیل 1/60، مظہر علی شاہ 1/44 اور ریاض نے 1/50 وکٹ حاصل کی۔ جواب میں الیون سٹار پشاور مقررہ 30 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 160 رنز بناسکی۔ رانا حاشر فواد نے 52 ، افتخار علی 21 اور اعجاز اختر نے 23 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ عسکری گرین کی طرف سے جنرل ابصار نے 3/36، طارق محمود 2/17، مقصود اسلم 1/17، محمود خان 1/17، افتخار احمد1/12 اور جنرل نجمی نے 1/27 وکٹ حاصل کیں۔ غلام مصطفی، بلال قریشی امپائر جبکہ محمد ذیشان سکورر تھے۔ دوسر امیچ آفتاب قرشی اور بہاولپور سینئرز کے درمیان ساہیوال اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ آفتاب قرشی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 286 رنز بنائے۔ سید فراز نے 76، کپتان محسن آفتاب قرشی نے 55، آصف اعجاز 20، نعیم اشرف 48 ناٹ آؤٹ اور رشید اخترنے 42 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ بہاولپور سینئرز کی طرف سے فیصل عظیم نے 4/48 اور آصف ملک نے 1/40 وکٹ حاصل کی۔ جواب میں بہاولپور سینئرز 27.1 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 199 رنز بناسکی۔ شبیر ظفر نے 48، انعام الحق 33، فیصل عظیم 28، ظفر اقبال 26 اور شہزاد ارشد نے 22 رنز بنائے۔ آفتاب قرشی کی طرف سے نعیم اشرف نے 2/29، نذیر حسین 2/35، شاہد اسحاق 2/32، محسن آفتاب 1/33، حکیم بٹ 1/34 اور ندیم طالب نے1/24 وکٹ حاصل کیں۔ کاشف سہیل، عنصر محمود امپائر جبکہ عبدالحمید سکورر تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -