پیڈمک کاراجپوت پولی فیکٹری کے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان

پیڈمک کاراجپوت پولی فیکٹری کے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سندر اسٹیٹ میں راجپوت پولی فیکٹری کے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ بورڈ کے اجلاس کی صدارت چئیرمین ایس ایم تنویر نے کی۔ انہوں نے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے بورڈ کے ارکان سے عطیات دینے کی اپیل کی اور اپنی جیب سے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت چوہدری محمد شفیق نے بھی شرکت کی اور مفید ہدایات دیں۔ چئیرمین پیڈمک کی اپیل پر سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے بورڈ آف مینجمنٹ ہارون ارشدنے سندر بورڈ کی طرف سے متاثرہ افراد کیلئے ایک کروڑ روپے فراہم کر نے کا اعلان کیا۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے افراد کو سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں نوکریاں دینے کا بھی اعلان کیا۔
جبکہ بورڈآف ڈائریکٹرز کے ارکان غمزدہ خاندانوں کے گھروں پر بھی تعزیت کیلئے جائیں گے۔چئیرمین پیڈمک نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی زیر نگرانی صوبائی ایڈمنسٹریشن کی طرف سے فوری طور پر کئے گئے اقدامات اور جائے حادثہ پر ارکان اسمبلی کے ہمراہ پہنچنے کے اقدام کو متاثرین اور امدادی ٹیموں کیلئے حوصلہ افزا عمل قرار دیا۔

مزید :

کامرس -