گیس مزید مہنگی کرنے سے صنعتوں پر بوجھ پڑے گا: ظہیر بھٹہ

گیس مزید مہنگی کرنے سے صنعتوں پر بوجھ پڑے گا: ظہیر بھٹہ

  

لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز نے اوگرا کی طرف سے سوئی نادرن اور سدرن گیس کو گیس مہنگی کرنے کی منظور ی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس مہنگی کرنے کے بعد صارفین سے پچھلے دو سالوں2012-13اور 2013-14میں بقایا جات کی مد میں 18ارب روپے کی وصولی سوئی گیس صارفین سے زیادتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صنعتی مقاصد کیلئے گیس کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان انڈسٹریز تباہ کرنے کے مترادف ہے

گیس پاکستان کے قدرتی وسائل سے حاصل ہورہی ہے اس لیے اس کا مہنگا کرنے کا کوئی جواز نہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالد افضل شیخ سینئر وائس چیئرمین ،نعمان حسین وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ظہیر بھٹہ نے کہا کہ حکومت گیس مہنگی کرنے کی بجائے گیس کی چوری روکے تو گیس کمپنیوں کے خسارے میں کمی ہوگی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی ضرورت نہ پڑے گی ۔

مزید :

کامرس -