لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  

 لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روزمندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر70 کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا8 -کمپنیوں کے حصص میں اضافہ7کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ55کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس4.04پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5535.32 پر بندہو ا۔ مارکیٹ میں کل 3لاکھ79ہزار400حصص کا کاروبارہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز3 لاکھ78ہزار200حصص کا لین دین ہوا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں پیس پاکستان لمیٹڈ کے1 لاکھ29ہزارحصص ۔بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈ 85ہزار500حصص۔ جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈکے70ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ گزشتہ روزسب سے زیادہ اضافہ پیکجز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت3.03 روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت1.30روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -