بلوکی پر1223میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے سے معاشی ، اقتصادی اور صنعتی انقلاب آجائے گا: شاہد نذیر

بلوکی پر1223میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے سے معاشی ، اقتصادی اور صنعتی ...

  

لاہور(پ ر) وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے بلوکی کے مقام پر1223میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے سے ملک میں معاشی ، اقتصادی اور صنعتی انقلاب آجائے گا،توانائی بحران پر قابو پانے کے حوالے سے موجودہ حکومت کی جانب سے شروع کئے جانے والے منصوبوں پر جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے،ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ (ن) تاجر ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری شاہد نذیر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ، انہو ں نے کہا کہ چائنہ، ترکی اور دیگر ممالک سے پاکستان میں بھاری مقدار میں کی جانے والی سرمایہ کاری کے حوالے سے یہ منصوبے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں ، انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کے وسیع تر مفاد میں دہشت گردی کے خاتمے، لااینڈ آرڈر ،کرپشن اور توانائی بحران کو کنٹرول کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو ملک کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔

،شاہد نذیر نے کہا کہ حکومت2017تک تمام مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گی جسکی وجہ آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی

مزید :

کامرس -