بیلاروس کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا،ڈاکٹر آمنہ محمود

بیلاروس کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ ...

  

اسلام آباد(اے پی پی)معروف تجزیہ کار اور بین الاقوامی امور کی ماہر ڈاکٹر آمنہ محمود نے کہا ہے کہ بیلاروس کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے وزیرعظم کا دورہ پاکستان نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو بیکوف نے اپنے دورہ کے دوران پاکستان میں ایک بزنس کانفرنس میں شرکت کی اور تجارت کے فروغ کے لیے کئی اہم تجاویز بھی دیں۔ انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے وزیراعظم نے محمد نواز شریف کو بیلاروس کے دروہ کی دعوت بھی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیلاروس پاکستان کے کئی ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے جس کے باعث دونوں ممالک میں تجارت کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کے 17 اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے ہیں۔

مزید :

کامرس -