جاپان کے تیار کردہ پہلے مسافر بردار طیارے کی آزمائشی پرواز
نگویا (اے پی پی) جاپان کے تیار کردہ پہلے مسافر بردار طیارے نے بدھ کو آزمائشی پرواز کی ۔جاپان کا پہلامسافر بردار طیارہ مٹسوبشی ہیوی انڈسٹریز نے تیار کیا ہے جس نے نگویا ایئر پورٹ سے آزمائشی پرواز بھری جو 90منٹ پر محیط تھی۔
گہرے نیلے رنگ کے دو انجنوں والے ایم آر جے (مٹسوبشی ریجنل جیٹ) 35میٹر طویل ہے اور اس کی نوکدار ہے جبکہ اس میں 80مسافروں کے بیٹھنے کی گجائش ہے۔یاد رہے کہ جاپان نے اس سے قبل 1962ء میں کمرشل ایئر لائنز بنایا تھا۔