100انڈیکس 24.08پوائنٹس کی کمی سے 33934.04پر بند

100انڈیکس 24.08پوائنٹس کی کمی سے 33934.04پر بند

  

کراچی (اے پی پی) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 24.08 پوائنٹس کی کمی سے 33934.04 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کوکراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 24.08 پوائنٹس کی کمی سے 33934.04 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 8.68 پوائنٹس کے اضافہ سے 20110.81 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دریں اثناء کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 25.70 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 247.05 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 155.05 پوائنٹس کے اضافہ سے 16188.28 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 25.57 پوائنٹس کی کمی سے 13108.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 352 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 152 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 177 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 23 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی باٹا (پاک) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 50 روپے کے اضافہ سے 2950 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح پاک ٹوبیکو کے حصص کے سودے بھی 47.91 روپے کی تیزی سے 1031 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔

یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 350 روپے کی مندی سے 6650 روپے اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت بھی 345 روپے کی کمی سے 8665 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار پیس (پاک) لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 21 لاکھ 23 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 7.68 روپے سے شروع ہو کر 8.21 روپے پر بند ہوئی جبکہ سوئی سدرن گیس کے 1 کروڑ 12 لاکھ 44 ہزار حصص کے سودے 40.20 روپے سے شروع ہو کر 40.22 روپے فی حصص پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 15 کروڑ 22 لاکھ 90 ہزار 620 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 75 کروڑ 55 لاکھ 60 ہزار 954 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 72 کھرب 1 ارب 91 کروڑ 24 لاکھ 79 ہزار 220 روپے سے کم ہو کر 71 کھرب 86 ارب 64 کروڑ 81 لاکھ 72 ہزار 815 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 130 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 45 لاکھ 28 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

مزید :

کامرس -