شامی شہر میں مارٹر گولوں کے حملے میں مرنے والوں کی تعداد 22 ہوگئی

شامی شہر میں مارٹر گولوں کے حملے میں مرنے والوں کی تعداد 22 ہوگئی

  

دمشق(اے پی پی)شامی شہر الاذقیہ پر عسکریت پسندوں کے مارٹر گولوں کے حملے میں مرنے والوں کی تعداد 22 ہوگئی ۔ شام کے سرکاری ٹیلی وژن نے تصدیق کی ہے کہ الاذقیہ شہرپر عسکریت پسندوں نے مارٹر گولوں کے حملے میں مرنے والوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے جبکہ ساٹھ سے زائد زخمی ہیں۔ یہ حملہ شہر کے مشرقی نواحی علاقے پر کیا گیا۔ اِس شہر پر ایسا حملہ ماضی میں نہیں دیکھا گیا۔ یہ حملے شہر کی نواحی رہائشی علاقے پر کیے گئے تھے۔ یہ امر اہم ہے کہ الاذقیہ کا شہر شام کی انتہا پسند شیعہ اقلیت علویوں کے مرکزی علاقے میں واقع ہے۔

مزید :

عالمی منظر -