یورپی یونین کا اسرائیلی مصنوعات پر امتیازی لیبل لگانے کا فیصلہ

یورپی یونین کا اسرائیلی مصنوعات پر امتیازی لیبل لگانے کا فیصلہ

  

برسلز(اے پی پی)یورپی یونین اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تیار کی جانے والی اسرائیلی مصنوعات پر مختلف لیبل لگانے والی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین نے کہا ہے کہ اسرائیل کے دیگر علاقوں کے برعکس مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تیار کی جانے والے اسرائیلی مصنوعات پر مختلف لیبل لگیں گے۔یورپی کمیشن اس وقت ایک ایسی گائیڈ لائن تیار کر رہا ہے جس کے تحت صارفین کے تحفظ کے قوانین میں تبدیلی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی اسرائیلی مصنوعات پر لیبل لگائے جائیں گے۔ یورپی یونین ایک طویل عرصے سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے حوالے سے اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتی آ رہی ہے۔ یورپی یونین کا موقف ہے کہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں نئی آبادکاری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔برسلز حکام کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں گرین لائن سے آگے تعمیرات کا سلسلہ جاری رکھا تو مزید تادیبی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ لیبل مقبوضہ مغربی کنارے، مشرقی مقبوضہ بیت المقدس اور گولان کی پہاڑیوں والے علاقوں میں تیار کی جانے والی مصنوعات پر لگائے جائیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -