فلپائن ،ابو سیاف نے ملائیشیا کی مغوی خاتون کو 6 ماہ بعد رہا کر دیا

فلپائن ،ابو سیاف نے ملائیشیا کی مغوی خاتون کو 6 ماہ بعد رہا کر دیا

  

منیلا ( آن لائن ) فلپائن میں سرگرم دہشتگرد گروہ ابو سیاف نے ملائیشیا کی مغوی خاتون کو 6 ماہ بعد رہا کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر کہا کہ مغوی خاتون کو خطیر تاوان کی رقم ادا کرنے کے بعد رہائی ملی ہے۔ مغوی خاتون کو زولو جزیرے کے جنگلاتی علاقے کے اِندانان قصبے کے قریبی ایک گاؤں میں چھوڑا گیا تھا۔ جسے پولیس نے ملائیشین سکیورٹی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ ملائیشیا کے سکیورٹی حکام نے فوری طور پر رہائی پانے والی خاتون کو سپیڈ بوٹ کے ذریعے بورنیو جزیرے پر واقع ریاست صباح منتقل کر دیا ہے۔ فلپائنی سکیورٹی حکام کے مطابق اِس وقت بھی ایک ملائیشین شہری ابو سیاف کے قبضے میں ہے۔

مزید :

عالمی منظر -