یورپی یونین نے مطلوبہ اصلاحات نافذ نہ کیں تو یونین سے نکل جائیں گے،برطانیہ

یورپی یونین نے مطلوبہ اصلاحات نافذ نہ کیں تو یونین سے نکل جائیں گے،برطانیہ

  

لندن (اے پی پی) برطانیہ نے کہا ہے کہ اگر یورپی یونین نے مطلوبہ اصلاحات کا نفاذ نہ کہا تو وہ یونین سے نکل جائے گا۔گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ یورپی یونین اصلاحات کے مطالبے پر فوری عملدرآمد کرے بصورت دیگر ہماری اس سے راہیں جدا ہوجائیں گی۔انھوں نے کہا کہ توقع ہے کہ میں 2017 ء کے مجوزہ ریفرنڈم سے بچنے کیلئے کوئی معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوجاؤنگا تاہم اصلاحات کے نفاذ بارے مہم ہرگز ترک نہیں کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ریفرنڈم فقط ایک ہی دفعہ منعقد کرایا جائے گا، یہ ہمارے ملک کا بہت بڑا فیصلہ ہے۔ادھر یورپی رہنماؤں نے برطانیہ کے اس معاہدے کو مشکل قرار دیا ہے۔یورپین کمیشن کے ترجمان نے اس مطالبے کو بہت زیادہ مسائل کا حامل قرار دیا۔جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا ہے کہ اس مطالبے میں کچھ چیزیں مشکل جبکہ کچھ کم مشکل ہے تاہم انھیں توقع ہے کہ کوئی نہ کوئی معاہدہ ہوجائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -