امر یکہ ،چھوٹاطیارہ عما رت سے ٹکرا کرتباہ،9افراد ہلاک

امر یکہ ،چھوٹاطیارہ عما رت سے ٹکرا کرتباہ،9افراد ہلاک

  

نیویارک(آن لائن)امریکی ریاست اوہائیومیں چھوٹاطیارہ گرکرتباہ ہو گیا، حادثے میں 9افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ ریاست اوہائیو کے شہر ایکرن میں پیش آیا۔ طیارہ اوہائیو سٹی ایئر پورٹ پر پہنچے سے قبل ہی رہائشی عمارت سے ٹکراگیا۔ جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ سمیت طیارے میں سوار 9افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -