عرب اور جنوبی امریکہ کے ممالک آزاد تجارت سرمایہ کاری کے معاہدے کریں ، شاہ سلیمان

عرب اور جنوبی امریکہ کے ممالک آزاد تجارت سرمایہ کاری کے معاہدے کریں ، شاہ ...

  

 ریاض (محمد اکرم اسد / بیورو چیف) خادم حرمین شریفین سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یہاں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں عرب اور جنوبی امریکہ کے ممالک کی چوتھی سربراہ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ عرب و جنوبی امریکا کے ممالک آزاد تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدے کریں۔ انہوں نے اپنے مختصر مگر جامع خطاب میں اپیل کی کہ فریقین بزنس کونسلیں قائم کرلیا۔ آزاد تجارت، دہرے ٹیکس سے بچاؤ، ایک دوسرے کے ہاں سرمایہ کاری کے تحفظ و حوصلہ افزائی کے معاہدے پر غور و خوض کریں۔ باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لئے انتظامی اور قانونی ڈھانچہ مہیا کریں۔ شاہ سلمان نے برازیل، قطر اور پیرو میں منعقد ہونے والی کانفرنسوں کو کامیاب بنانے کیلئے تینوں ممالک کے سربراہوں کی مساعی جمیلہ کو خراج تحسین کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان بہتر مضبوط تعلقات ضروری ہیں۔ سعودی عرب تمام شعبوں میں عرب اور لاطینی امریکا کے ملکوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، شاہ سلمان نے بین الاقوامی مسائل اور متعدد امور پر فریقین کے نکتہ نظر میں یگانگت اور قربت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق تینوں کانفرنسوں کی کامیابی کو ہم پسندیدگی کی نظر سے دیکھ رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ عالمی سطح پر درپیش مسائل نیز دہشتگردی و انتہا پسندی کے انسداد اور امن و مکالمہ کلچر کی ترویج کی بابت، ربط و ضبط پیا کریں۔ سعودی فرمانروا نے کہا کہ ہمارے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات روشن ہیں۔ ایسا کرکے ہمارے یہاں ترقی و خوشحالی آئے گی اور سرمایہ کاری کے فروغ، تجربات کے تبادلے، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور تمام شعبوں میں تعاون کے حوالے سے درپیش رکاوٹیں سر کرنے کا حوصلہ ملے گا۔ انہوں نے 2005ء کے درمیان برازیل میں ہونے والی پہلی سربراہ کانفرنس سے لے کر اب تک تجارتی لین دین اور سرمایہ کاری کے حجم میں معتبر اضافے کی تعریف کی اور اس میں مزید بہتری لانے کی آرزو ظاہر، کانفرنس سے مصر کے صدر عبدالفتاح سیسی نے بھی خطا ب کیا۔

مزید :

علاقائی -