فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، جوس کارنر ، تکہ شاپس ، بیکریاں اور ریس کورس کینٹین سربمہر

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، جوس کارنر ، تکہ شاپس ، بیکریاں اور ریس کورس کینٹین ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر)گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے برکت مارکیٹ میں واقع اے کیو جوس کارنر کو گزشتہ روز سر بمہر کیا تھا لیکن جو س کارنر کے مالک نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اجازت لیے بغیر غیر قانونی طور پر کھول لیا تھا جس کی وجہ سے اسے دوبارہ سر بمہر کردیا گیا۔اس کے علاوہ گڑھی شاہو میں واقع شفیق بیکری کوصفائی کی انتہائی ناقص صور ت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا جبکہ فیصل ٹاؤن ، پیکوروڈ پر واقع سمارٹ کیش اینڈ کیری کوبغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا ۔شالیمار ٹاؤن کی ٹیم نے چاہ میراں روڈ پر واقع چناب سٹور کو گزشتہ روز سر بمہر کیا تھا لیکن سٹور کے مالک نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اجازت لیے بغیر غیر قانونی طور پر کھول لیا تھا جس کی وجہ سے اسے دوبارہ سر بمہر کردیا گیا۔اس کے علاوہ گھوڑے شاہ روڈ پر واقع ایم۔علی ملک شاپ کوبغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا جبکہ چاہ میراں روڈ پر واقع اعوامی نان شاپ اور حرا نان چنے کو ورکرز کا یونیفارم استعمال نہ کرنے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔سمن آباد ٹاؤن کی ٹیم نے بند روڈ پر واقع ہجویری ہوٹل کوبغیر فوڈ لائسنس کاروبا ر کرنے،خوراک کی غیر مناسب طریقہ سے تیاری اور آٹے پر مکھیوں کی موجودگی کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ طیب تکہ کوبغیر فوڈ لائسنس کاروبا ر کرنے اورفریزر کی صفائی کی خرا ب صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا۔اسی طرح نور فیض پان شاپ کوبغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ شباب چوک میں واقع اقبال باربی کیو کوبغیر فوڈ لائسنس کاروبا رکرنے اور غیر مناسب طریقہ سے خوراک تیار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔عزیز بھٹی او ر واہگہ ٹاؤن کی ٹیم نے چونگی سٹاپ پر واقع شبیر نان شاپ اور ریاض چنے کوبغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور کاؤنٹر نسب نہ کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ زرار شہید روڈ پر واقع بابا پان شاپ کوبغیر فوڈ لائسنس کاروبا ر کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔

علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے جوہر ٹاؤن میں واقع کشمیر بیکرز کوبغیر فوڈ لائسنس کاروبا ر کرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے اور پراڈکٹس پر لیبلنگ اور تاریخ تنسیخ درج نہ کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ آئس فوڈز اینڈ جوسز کوپراڈکٹس پر نامکمل لیبلنگ درج کرنے،فریزر کی صفائی کی خراب صورت حال،پروڈکشن ایریا میں واشروم اور ورکرز کا یونیفار م استعمال نہ کرنے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے گرین ٹاؤن میں واقع بنگالی سموسہ کوصفائی کی ناقص صورت حال، کھانے کی اشیاء فرش پر رکھنے اور مکھیوں کی بہتات کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔اس کے علاوہ توحید بیکرز کوکھانے کی اشیاء فرش پر رکھنے،ورکرز کا ہیڈ کورز استعمال نہ کرنے اورپراڈکٹس پر مناسب لیبلنگ درج نہ ہونے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا نیز مختلف پراڈکٹس کے نمونہ جات بھی لیے اور تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھجوادیے گئے۔اسی طرح فیروز پور روڈ پر واقع نیو حبیب خان ہوٹل کوواشنگ ایریا کی غیر مناسب صورت حال اور کھانے کی اشیاء ڈھانپ کر نہ رکھنے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔راوی ٹاؤن کی ٹیم نے بلال سویٹس پروڈکشن یونٹ اور صوفی سویٹس پروڈکشن یونٹ کوہدایات پر عمل نہ کرنے،صفائی کی ناقص صورت حال، ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،ٹوٹے ہوئے فرش،سٹوریج کی خراب صورت حال اور غیر میعاری کھانے کی اشیاء استعمال کرنے کی وجہ سے بھاری جرمانہ عائد کیا۔داتا گنج بخش ٹاؤن کی ٹیم نے اچھرہ میں واقع چنیوٹ کیٹرنگ کوورکرز اور فریزر کی صفائی کی خراب صورت حال کی بنا پر جرمانہ عائد کیا۔اس کے علاوہ ریس کورس کینٹین کوواشنگ ایریا میں گندگی،ورکرز کا یونیفار استعمال نہ کرنے اور بچی ہوئی کھانے کی اشیاء فریزر میں رکھنے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔

مزید :

علاقائی -