ووٹوں کے ردو بدل کیخلاف آئندہ ہفتے پیٹشن دائر کرینگے ، عبدالعلیم خان

ووٹوں کے ردو بدل کیخلاف آئندہ ہفتے پیٹشن دائر کرینگے ، عبدالعلیم خان

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے این اے122سے امیدوار عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں جس کی روشنی میں اس حلقے سے ووٹوں کے ردو بدل کے خلاف آئندہ ہفتے پیٹشن دائر کرینگے ،ہمارے پاس تمام ثبوت اور شواہد اکھٹے ہو چکے ہیں جنہیں میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے اور اب انہیں کسی فورم پر جھٹلایا نہیں جا سکتا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ این اے122سے 5ہزار سے زائد ووٹوں کی منتقلی اور 25ہزار نئے ووٹوں کے شامل کرنے کے الزامات کے ایک ماہ گزر جانے کا با وجود کسی بھی حکومتی ادارے یا عہدیدار کی طرف سے ان کی تردید نہیں کی گئی ۔

تحریک انصاف کے سینئر قانون دانوں سے صلاح مشورے جاری ہیں اور اس کیس کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف این اے 122کے الیکشن کو مثال بنا کر ملک میں آئندہ کیلئے صاف اور شفاف انتخابات کی راہ ہموار کرنا چاہتی ہے اور یہی عمران خان کا موقف ہے ۔

مزید :

علاقائی -