بلدیاتی انتخابات ،چوہدری سرور کا فوج کی تعیناتی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

بلدیاتی انتخابات ،چوہدری سرور کا فوج کی تعیناتی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے لکھے جانیوالے خط میں کہا ہے کہ ہم نے پہلے مر حلے میں فوج یارینجرز کی تعیناتی کیلئے بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھا لیکن اس پر الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس نہیں لیا جسکی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مر حلے کے دوران تحر یک انصاف کے 11کارکنان قتل ہوئے اور تحر یک انصاف کے بلدیاتی امیدواروں کو حکمران جماعت (ن) لیگ کی جانب سے ہر اساں کیا جا رہا ہے

اور بلدیاتی انتخابات کے باقی دو مر حلوں کے دوران بھی ایسی ہی صورتحال کا خدشہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر شدید احتجاج کر یگی ‘عوام پر18ارب کا مزید بوجھ ڈال کر حکمران غر یبوں کا خون چوس رہے ہیں ‘ الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی منتقلی کیلئے آزانہ انکوائر ی کروائے ورنہ ہم دیگر آئینی وقانونی آپشنز استعمال کر یں گے‘کر پشن کے خاتمے کی باتیں کر نیوالے حکمران بتائے سر کاری اداروں کے آڈٹ میں9ارب86کروڑ کا فراڈ اور نندی پور ے جیسے منصوبے کر پشن نہیں تو اور کیا ہے وہ گزشتہ روز چےئر مین سیکرٹر یٹ لاہور میں فیصل آبا دسے آزاد منتخب ہونیوالے 2چےئر مین یونین کونسل سردار محمد جاوید ڈوگر اور سردار حاجی محمد نواز ڈوگر کی تحر یک انصاف میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔

مزید :

علاقائی -