دھرنا دینے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں ، تحریک انصاف نے شعور پیدا کیا

دھرنا دینے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں ، تحریک انصاف نے شعور پیدا کیا

  

 لاہور(ارشد محمود گھمن،دیبا مرزا) مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین نے نواز شریف کے بیان کہ ’’عوام دھر نا دینے والوں کا محاسبہ کریں ‘‘ پر ملے جلے ردعمل کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا ہے کہ دھرنا سیاست اور احتجاج کر نے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں ،غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر نے کے بجائے سیاست چمکانا عوام کے ساتھ غیر دیا نت داری ہے ، مسلم لیگ ن کی سیاست میں عوام کے لئے کچھ کر گزرنے کا جذ بہ رکھتی ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے فرزند علی، مطلوب احمد، نور احمد، سرفراز احمد اور سینئر صحافی احسان علی شاکر نے کہا ہے کہ دھرنے دینے والے دراصل ملک کی سالمیت سے کھیل رہے تھے لیکن عوام قابل مبارکباد ہے کہ انہوں نے اس دھرنے کو ناکام بنایا اور وہ لوگ جو ملکی سالمیت کے خلاف سازشوں میں مصروف تھے ان کو منہ توڑ جواب دیا۔ اس میں موجودہ حکومت بالخصوص میاں محمد نواز شریف کے صبر و تحمل کی بھی داد دینی پڑتی ہے کہ انہوں نے دھرنا دینے والوں کی دشنام طرازیوں کے باوجود ملک کو بحران سے نکالا اور آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن نظر آتا ہے۔ عوام نے دھرنا دینے والوں کو حالیہ بلدیاتی انتخابات میں مسترد کر کے ان کی شرپسندانہ سیاست کو ناکام بنا دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد افضل اور پی ٹی آئی کے سرفراز احمد نے دھرنا کے متعلق کہا کہ دھرنے سے عوام میں شعور پیدا ہوا ہے اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حکومت کی ناقص کارکردگی کو منظرعام پر لایا گیا۔ تحریک انصاف کی حامی خواتین نے کہا کہ تحریک انصاف تبدیلی کی جماعت ہے اور نوجوانوں میں شعور پیدا کر نے میں تحریک انصاف سب سے آگے ہے دھر نوں کی سیاست سے ہی عوام میں اگاہی پیدا ہو ئے ہے اور عوام کے بے قوف بنانے والوں کے اب چند دن با قی ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی حامی خواتین نبیلہ ،حفضہ بی بی نے کہا ہے کہ دھرنا سیاست اور احتجاج کر نے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں ،مسلم لیگ ن کی سیاست میں عوام کے لئے کچھ کر گزرنے کا جز بہ رکھتی ہے ۔جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کی حامی خواتین اقراء ،شازیہ نے کہا کہ تحریک انصاف تبدیلی کی جماعت ہے اور نوجوانوں میں شعور پیدا کر نے میں تحریک انصاف سب سے آگے ہے دھر نوں کی سیاست سے ہی عوام میں اگاہی پیدا ہو ئے ہے اور عوام کے بے قوف بنانے والوں کے اب چند دن با قی ہیں۔

مزید :

علاقائی -