پی ٹی وی لاہور مرکز میں جنرل باڈی کااجلاس،ایم ڈی محمد مالک کی شرکت
لاہور(فلم رپورٹر)پی ٹی وی سنٹرل ایمپلائز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر جہانگیر خان نے ریفرنڈم جیتنے کے بعد پی ٹی وی لاہور مرکز کے سٹوڈیو میں ایک جنرل باڈی کے اجلاس کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹرمحمد مالک مہمان خصو صی تھے ۔محمد مالک کے لاہور مرکز پہنچنے پر پی ٹی وی ملازمین نے پر تپاک استقبال کیا ۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض غلام شبیر نے نبھائے۔ یونین کی طرف سے سپاس نامہ محمد جمیل قادری نے پیش کیا ۔موقع کی مناسبت سے پی ٹی وی سنٹرل ایمپلائز یونین سی بی اے کے مرکزی قائدین بھی جنرل باڈی میں شرکت کیلئے لاہور مرکز آئے۔ ان میں لیاقت علی تارڑ جنرل سیکرٹری سی بی اے ، اقبال شاہین سر پرست اعلیٰ پی ٹی وی سنٹرل ایمپلائز یونین ، عجب گل خٹک چےئر مین کے نام نمایاں ہیں ۔ پی ٹی وی ایمپلائز یونین سی بی اے نیایم ڈی پی ٹی وی کی ملازمین کے مسائل کی طرف توجہ مبذول کرائی ان میں پی ٹی وی ایمپلائز کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر زور دیا جنرل باڈی سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی وی سنٹرل ایمپلائز یونین سی بی اے کے مرکزی قائدین جن میں لیاقت علی تارڑ جنرل سیکرٹری ، اقبال شاہین سر پرست اعلیٰ، مرکزی صدر جہانگیر خان نے اپنے الگ الگ پیغامات میں پی ٹی وی ایمپلائز اور مراکز کے مسائل کی نشاندہی کی ۔ آخر میں ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹرمحمد مالک نے کنٹریکٹ اور ریسورس پرسنز ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کئے ایم ڈی پی ٹی وی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسائل کافی ہیں لیکن چند ایک مسائل وہ ہیں جنہیں ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جانا چاہئے اور وہ میرے علم میں ہیں۔