سٹیل ملزکی زمین سوئی سدرن کو دینے پر غور ،سندھ کی لیز ختم کرنے کی دھمکی

سٹیل ملزکی زمین سوئی سدرن کو دینے پر غور ،سندھ کی لیز ختم کرنے کی دھمکی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی حکومت نے پاکستان سٹیل کی زمین سوئی سدرن گیس کو دینے پر غور شروع کردیا جس پر سندھ حکومت نے پاکستان سٹیل خریدنے سے انکار کر کے زمین کی لیز ختم کرنے کی دھمکی دیدی۔سینیٹر تاج حیدر کا کہنا ہے کہ وفاق پاکستان سٹیل کے واجبات کے عوض زمین سوئی سدرن کودیناچاہتا ہے، سندھ حکومت نے زمین پاکستان سٹیل کے لیے دی تھی پلاٹ بناکربیچنے کے لیے نہیں۔ذرائع کے مطابق تاج حیدر نے کہا کہ وفاقی حکومت پاکستان سٹیل کی زمین سوئی سدرن گیس کمپنی کو دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاغذ کے ایک ٹکڑے پر پاکستان سٹیل نہیں لے سکتے،وفاقی حکومت پاکستان سٹیل کی پیشکش کیساتھ شرائط کی وضاحت بھی کرے۔سندھ حکومت شرائط طے کیے بغیرپاکستان اسٹیل نہیں لے سکتی۔

مزید :

علاقائی -