تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں زخمی اور مرنیوالے کارکنان کی حتمی فہرست مرتب نہ کر سکی

تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں زخمی اور مرنیوالے کارکنان کی حتمی فہرست ...

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں انتخابی مہم اور پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں مرنے والے پارٹی کارکنان اور اس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پارٹی کارکنان کی حتمی فہرست مرتب نہ کر سکی اور اس سلسلے میں جب لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر عاطف الدین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرا عہدہ بھی لاہور کے آرگنائزر شفقت محمود کے ساتھ ہی ختم ہو چکا ہے اس لئے میرے علم میں یہ بات نہیں ہے۔ پی ٹی آئی پنجاب سیکرٹریٹ میں رابطہ کیا گیا تو ان کا بھی کہنا تھا کہ زخمی کارکنان کے بارے میں ہمارے پاس کوئی ڈیٹا نہیں ہے ۔

مزید :

علاقائی -