اقصادی راداری سے ملک کی ہی نہیں پورے خطے کی قسمت بدلے گی ، ممنون حسین

اقصادی راداری سے ملک کی ہی نہیں پورے خطے کی قسمت بدلے گی ، ممنون حسین

  

 اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے ملک میں ہی نہی خطے میں بھی امن ہو رہا ہے موجودہ حکومت میں کوئی کرپشن کا سکینڈل سامنے نہیں آیا ۔ لوڈشیڈنگ کے خاتمے سے ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہو رہا ہے اقتصادری راہداری سے ملک کی ہی نہیں پورے خطے کی قسمت بدلے گی ۔ پاکستان نئی امیدوں اور خواہشات کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں 50 قومی تقریری مقابلے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہمارا ملک نئی امیدوں اور ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں اب پاکستان نے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چلنا ہے موجودہ حکومت میں کوئی کرپشن کا سکینڈل سامنے نہیں آیا ہے لوڈشیڈنگ کے خاتمے سے ترقی کا ایک نیا سفر شروع ہو گیا ہے حکومت کے اقدامات سے ملک میں ہی نہیں بلکہ پورے خطے میں امن ہو گا ۔زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے ملک کی ہی نہیں بلکہ پورے خطے کی قسمت بدلے گی۔

بجلی اور گیس کے بہت سے منصوبے پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے دہشت گردوں کا صفایہ کر کے ہی دم لیں گے انہوں نے کہا کہ ماضی کے حالات سے ملک میں مایوسی رہی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی کے حالات سے ملک میں مایوسی رہی ہے اب حالات بدل رہے ہیں ملک کو اچھے مستقبل کی خوش خبری دیتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک وہ اپنے محسنوں کو یاد نہیں کرتی ۔ طلباء اپنی تعلیم پر سنجیدگی سے توجہ دیں تعلیم ہمارا بنیادی زینہ ہے طلبا ء کا ملکی ترقی میں اہم کردار ادا ہے اس موقع پر انہوں نے تقریری مقابلہ جیتنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔

مزید :

علاقائی -