ریحام خان کی طلاق کسی جادو سے کیا ہو گئی وہ تو خود کالا جادو ہیں ، ڈاکٹر اعجاز

ریحام خان کی طلاق کسی جادو سے کیا ہو گئی وہ تو خود کالا جادو ہیں ، ڈاکٹر اعجاز

  

لندن (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے پہلے شوہر ڈاکٹر اعجاز نے ریحام خان کو کالا جادو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی طلاق کسی جادو سے کیا ہو گی وہ تو خود ایک کالا جادو ہیں،جس گھر میں داخل ہو جائے اس گھر والوں کو بے دخل کر دیتی ہے،ریحام خان کے ساتھ گزارے 15سال کسی جہنم سے کم نہیں تھے ، میرے سامنے ریحام خان نے کوئی تعلیم حاصل نہیں کی، پتہ نہیں ڈگریاں کہاں سے حاصل کی ہیں،عمران خان سے طلاق لینے کے بعد میرا ریحام سے کوئی رابطہ نہیں ہوااس حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ریحام خان کے ساتھ میری شادی کے ایام ایسے ہیں جیسے میں کسی جہنم میں رہا ہوں، میری ان سے بڑی مشکل سے جان چھوٹی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریحام خان خود ایک کالا جادو ہیں جس گھر میں گھس جائیں اس گھر کو تباہ کر کے رکھ دیتی ہیں۔ ریحام خان سے دوبارہ ملنے کے سوال کے جواب میں ڈاکٹر اعجازنے کہا کہ دوبارہ ملنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، میں تو مرتے دم تک اس کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتا،عمران خان سے طلاق لینے کے بعد میرا ریحام سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ہمارے رابطے کی خبر جھوٹی ہے، ریحام خان نے مجھ سے طلاق لینے سے پہلے میری فیملی سے جوتحفے تحائف لئے انکی مالیت ایک لاکھ پاؤنڈ سے زائد ہے، ریحام خان نے مجھ سے گھر خریدوا کر اپنے نام کروایا اور پھر مجھے میرے ہی گھر سے باہر نکلوا دیا، اس وجہ سے مجھے کچھ دیر کیلئے پاکستان جا کر رہنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ریحام خان ایک ایسی ڈائن ہے جس کو خود تو کچھ نہیں ہوتا مگر اس کے ریلیشن میں آنے والا تباہ و برباد ہو کر رہ جاتا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریحام خان کے بچے بھی ویسے ہی ہوں گے جیسی اس نے تربیت دے کر انہیں بڑا کیا ہے۔ ڈاکٹر اعجاز نے کہا کہ ریحام خان کے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے کروڑوں روپے کے تحائف لینے والی باتوں میں کوئی مضائقہ نہیں، وہ ضرور ایسا کر سکتی ہیں، میں تو آج بھی خدا کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ میری ریحام خان سے جان چھوٹ گئی، میری انکم بہت زیادہ تھی لیکن ریحام خان کی مجھ سے جب طلاق ہوئی تو اس وقت میں بالکل کنگال ہو گیا ،وہ مجھ سے سب کچھ لے گئی۔ ڈاکٹر اعجاز نے کہا کہ میرے سامنے ریحام خان نے کوئی تعلیم حاصل نہیں کی، پتہ نہیں کہ اس نے ڈگریاں کہاں سے حاصل کی ہیں۔

مزید :

علاقائی -