ہوپ کے الیکشن 23دسمبر کو ہوں گے،ڈی جی ٹی او نے فیصلہ دے دیا

ہوپ کے الیکشن 23دسمبر کو ہوں گے،ڈی جی ٹی او نے فیصلہ دے دیا

  

لاہور(ڈویلپمنٹ )حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے الیکشن 23دسمبر کو ہوں گے۔ڈی جی ٹی او نے فیصلہ دے دیا ،چےئرمین الیکشن کمیشن کودوبارہ الیکشن شیڈول دینے کی ہدایت،ہوپ کے الیکشن کا انعقاد ڈی جی ٹی او نے کاروان جمشید کے مسرت جمشید رشید کی درخواست پر روک دیا تھا بعد ازاں ڈی جی ٹی او نے ہوپ کو قوائد کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کرتے ہوئے فوری طور پر حسابات کا آڈٹ کروا کر جمع کرانے کی ہدایت کی تھی جس کے خلاف ہوپ نے اپیل کی ہوئی تھی گزشتہ روز ہوپ کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے ڈی جی ٹی او نے فوری طور پر 23دسمبر کو الیکشن کروانے کا فیصلہ دے دیا ،پنجاب ہوپ کے چےئرمین الیکشن کمیٹی اختر شیخ کے مرکزی چےئرمین الیکشن کمیٹی بنائے جانے کا امکان ہے معلوم ہوا ہے سابق چےئرمین حاجی شاہد رفیق کو بھی ڈی جی ٹی او نے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے ،ہوپ کے الیکشن اسلام آباد،کراچی،پشاور،لاہور،کوئٹہ میں ایک ساتھ ہوں گے،

مزید :

صفحہ آخر -