ریاض، 72 سالہ امریکی خاتون نماز کا منظر دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی

ریاض، 72 سالہ امریکی خاتون نماز کا منظر دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (بیورورپورٹ) 72 سالہ امریکی خاتون پروفیسر اوڈیری ہالینڈ ریاض کی مسجد میں نماز کا منظر دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔ وجہ دریافت کرنے پر بتایا کہ 11 ستمبر کے طیارہ حملوں کے بعد سے ہمارے ہاں مسلمانوں کی جوتصویر ہے وہ بڑی بھیانک ہے۔ سعودی عرب آتے وقت خوف محسوس ہورہا تھا۔ یہاں تو صورتحال مختلف ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ میں خداشناس انسانوں کو دہشتگرد سمجھتی رہی۔ وہ ریاض میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے آئی ہوئی ہیں۔ اس نے مسجد میں غریبوں کیلئے 20 ڈالر کا عطیہ بھی کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -