لاہور کے متوقع میئرخواجہ احمدحسان کی نااہلی کیلئے دائردرخواست مسترد

لاہور کے متوقع میئرخواجہ احمدحسان کی نااہلی کیلئے دائردرخواست مسترد

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے متوقع میئر لاہورخواجہ احمدحسان کی نااہلی کے لئے دائردرخواست مستردکردی ہے ۔مسٹر جسٹس شاہد کریم نے اس سلسلے میں دائر شہری عزیزمسعودکی درخواست پرفیصلہ محفوظ کررکھا تھا جو گزشتہ روز سنا دیا گیا۔ عدالت نے قراردیاہے کہ درخواست گزارکوکاغذات نامزدگی کی چھان بین کے وقت ریٹرننگ افسر کے سامنے اعتراض اٹھاناچاہئے تھا،عدالت نے مزید قرار دیا کہ درخواست گزارمتاثرہ فریق بھی نہیں ہے اس لئے یہ درخواست ناقابل پذیرائی ہے ۔ خواجہ احمد حسان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایلڈی اے کی چیئر مین شپ کا عہدہ اعزازی تھا ،مراعات نہیں لی گئیں، درخواست گزار نے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے وقت ریٹرننگ افسر کے پاس اعتراضات داخل نہیں کئے اوردرخواست گزار متاثرہ فریق بھی نہیں ہے لہذا درخواست خارج کی جائے، عدالت نے فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔عدالتی فیصلے کے بعد خواجہ احمد حسان کے حامیوں نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے احاطہ عدالت میں مٹھائی تقسیم کی۔

مزید :

صفحہ آخر -