ٹوسٹروک رکشوں کی بندش اورکلین ایئرکمیشن کی سفارشات پرعمل درآمدکے لئے دائر د ر خو ا ست پرفریقین کونوٹس جاری

ٹوسٹروک رکشوں کی بندش اورکلین ایئرکمیشن کی سفارشات پرعمل درآمدکے لئے دائر د ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے ٹوسٹروک رکشوں کی بندش اورکلین ایئرکمیشن کی سفارشات پرعمل درآمدکے لئے دائر د ر خو ا ست پرچیف سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری ماحولیات،ڈی سی او، سی ٹی او،ڈی جی ایل ڈی اے اوردیگرفریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے 30 نومبرتک جواب طلب کرلیا۔مسٹرجسٹس سیدمنصورعلی شاہ نے یہ نوٹس انوارالٰہی کی درخواست پرجاری کیا ، درخواست گزار کی جانب سے پرویزآئی میر ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیاکہ لاہورمیں چلنے والے ٹوسٹروک موٹرسائیکل رکشوں کے باعث ماحولیاتی آلودگی اورکم عمرڈرائیورزکی وجہ سے ہروقت ٹریفک جام رہتی ہے،انہوں نے کہاکہ دس برس قبل عدالت عالیہ کے حکم پرقائم ہونیوالے لاہورکلین ایئر کمیشن نے آلودگی اور ٹریفک کے مسائل حل کرنے کی سفارشات پیش کیں مگرحکومت نے آج تک سفارشات پرعملدرآمدنہیں کیا۔ سفارشات پرعملدرآمداورموٹرسائیکل رکشوں پرپابندی عائدکرنیکاحکم دیاجائے۔

رکشا،پابندی

مزید :

صفحہ آخر -