سی ای او لیسکو کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

سی ای او لیسکو کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )ہائیکورٹ نے سی ای او لیسکو قیصرزمان کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 17نومبر تک جواب طلب کرلیا۔مسٹرجسٹس شاہدبلال حسن نے عثمان مظہرکی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزارکی جانب سے رانا ضیاء الاسلام منج ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیاکہ لیسکو میں جونئیر انجینئرزکی بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں۔ درخواست گزارنے سب انجینئر بھرتی ہونے کے لئے درخواست دی اور این ٹی ایس میں 69 نمبر حاصل کئے،میرٹ پرپورا اترنے کے باوجود اسے انٹریوکے لئے نہیں بلایا گیاجس پر اس نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تو عدالت نے ستمبر 2015ء میں درخواست نمٹاتے ہوئے سی ای او لیسکو کو جونئیر انجینئرکی بھرتی کے لئے درخواست گزار کو سائیکالوجیکل ٹیسٹ میں شرکت کی اجازت دینے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم کے باوجود سی ای او لیسکو نے درخواست گزارکو سائیکالوجیکل ٹیسٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

سی ای او لیسکو

مزید :

صفحہ آخر -