ایکوائرشدہ اراضی کا23 سال سے معاوضہ ادانہ کرنے پرسیکرٹری سی اینڈ ڈبلیوطلب

ایکوائرشدہ اراضی کا23 سال سے معاوضہ ادانہ کرنے پرسیکرٹری سی اینڈ ڈبلیوطلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )ہائیکورٹ نے شوکت خانم ہسپتال کے قریب ایکوائرکی گئی اراضی کا23 سال سے معاوضہ ادانہ کرنے پرسیکرٹری سی اینڈ ڈبلیومیاں مشتاق احمدکوطلب کرلیاہے ۔جسٹس محمدخالدمحمو دخان نے ڈاکٹرمحمد رفیق کی توہین عدالت کی درخواست پرمتعلقہ چیف انجینئرکوبھی23 نومبرکوذاتی طور پر ریکارڈسمیت پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔ درخواست گزارکی جانب سے حفیظ الرحمن چودھری ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ محکمہ تعمیرات ومواصلات نے ڈاکٹرمحمد رفیق کی شوکت خانم ہسپتال کے قریب واقع اراضی ایکوائر کی اور23سال بعد بھی درخواست گزارکومعاوضہ ادانہیں کیا۔سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے 18 جون 2015ء کو عدالت میں پیش ہوکریقین دہانی کرائی کہ وہ درخواست گزارکوادائیگی کردیں گے ،جبکہ ایسا نہیں ہوا۔

سی اینڈ ڈبلیو

مزید :

صفحہ آخر -