بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں چودھری سرور پی ٹی آئی کے دھڑوں کو متحد کرنے کیلئے متحرک ہو گئے

بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں چودھری سرور پی ٹی آئی کے دھڑوں کو متحد کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(شہزاد ملک )پی ٹی آئی کی عبرتناک شکست کے بعد پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائز چودھری محمد سرور کو پی ٹی آئی کے تمام دھڑوں کو متحد کرنے کا خیال آ گیا ہے اور انہوں نے پی ٹی آئی لاہور کے دھڑوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کاآغاز بھی شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے گزشتہ روز لاہور کے ایک مضبوط دھڑے انصاف مرکز جس کی قیادت ولید اقبال کررہے تھے کیساتھ ملاقات کی ہے اور ان کے گلے شکوے سننے کے بعد انہیں مل کر چلنے کی دعوت دی ہے اور انہیں اپنے مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کروادی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری محمد سرور نے انصاف مرکز کے رہنماؤں کے ماضی کے تحفظات کو تفصیل کے ساتھ سنا اور انہیں کہا کہ اگر ماضی میں کسی بھی طرف سے انصاف مرکز سے کوئی زیادتی کی گئی تھی تو آئندہ ایسا نہیں ہو گا آئندہ ہم سب نے مل جل کر پارٹی کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے اور بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی کو شکست سے بچانا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے دوران ولید اقبال اور ان کے ساتھیوں نے چودھری محمد سرور کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔چودھری محمد سرور نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد پارٹی کی تنظیم پر بھرپور توجہ دی جائے گی اورماضی کی تمام غلطیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -