جہانگیر شجاع خانزادہ اور شعیب صدیقی آج پنجاب اسمبلی کے اجلا س میں حلف اٹھائیں گے

جہانگیر شجاع خانزادہ اور شعیب صدیقی آج پنجاب اسمبلی کے اجلا س میں حلف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی صدارت میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے شروع ہو گا ۔اس اجلاس میں بلدیاتی اداروں کے قیام کے حوالے سے ترمیمی قوانین ایوان میں پیش کئے جا نے کا امکان ہے جبکہ ضمنی انتخابات میں جیتنے والے سابق وزیر شجاع خانزادہ شہید کے بیٹے جہانگیر شجاع خانزادہ اور پی ٹی آئی کے شعیب صدیقی حلف اٹھائیں گے ۔دریں اثناء آج وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں اجلاس کی کاروائی کے حوالے سے پری سیشن بریفنگ دیں گے اور اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کریں گے۔
اجلاس ،حلف

مزید :

صفحہ آخر -