اورنج ٹرین جیسا مہنگا ترین منصوبہ امریکہ میں بھی نہیں لگا، اعجازچوہدری

اورنج ٹرین جیسا مہنگا ترین منصوبہ امریکہ میں بھی نہیں لگا، اعجازچوہدری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن کے سیاسی مشیراعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ اورنج ٹرین منصوبہ دنیا کا مہنگا ترین منصوبہ ہے ، ڈیرھ سو ارب سے شروع ہونے والے منصوبہ اب ایک پینسٹھ ارب تک پہنچ چکا ہے ،اتنا مہنگا ترین منصوبہ امریکہ میں بھی نہیں لگا، تحریک انصاف ترقیاتی منصوبوں سے نہیں حکمرانوں کی ترجیحات سے اختلاف رکھتی ہے،دنیا ہم پر ہنس رہی ہے بھوکے ، ننگے اور بنیادی سہولتوں سے محروم عوام ترجیحات میں شامل ہی نہیں، اورنج ٹرین کا پیسہ اربوں روپے کا پیسہ منصوبے پر کم اور کرپشن کی نظر زیادہ ہوگا، انہوں نے کہاکہ قوم دووقت کی روٹی کو تر س رہی ہے ،عوام صاف پینے کے پانی سے محروم ہے ، مائیں غربت کے ہاتھوں تنگ آکر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں ۔بعدازاں اعجازاحمدچوہدری نے ملک بھر میں بسنے والے ہندوہم وطنوں کو ان کے مذہبی تہوار دیوالی کی مبارکباد پیش کی ،تمام اقلیتوں کاملک کی ترقی اور خوشحا لی میں اہم کردار ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -