کسان ریلیف پیکج کی سماعت 17نومبر تک ملتوی ،سیکرٹری خزانہ طلب

کسان ریلیف پیکج کی سماعت 17نومبر تک ملتوی ،سیکرٹری خزانہ طلب

  

اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے کسان ریلیف پیکج کی سماعت 17نومبر تک ملتوی کردی‘ آئندہ سماعت پر سیکرٹری خزانہ کو طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کے کسان پیکج کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کیس کی سماعت کی۔ سیکرٹری نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے کسان پیکج پر مزید سماعت 17نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سیکرٹری خزانہ کو طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نظر ثانی کے لئے کیس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔ گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن نے سیکرٹری نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی کو طلب کررکھا تھا

مزید :

صفحہ آخر -